0
Saturday 12 May 2018 20:43

ایران کی مخالفت میں سعودی عرب اسرائیل کا کھلا حامی بن گیا ہے، معصوم نقوی

ایران کی مخالفت میں سعودی عرب اسرائیل کا کھلا حامی بن گیا ہے، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ اور نظام مصطفی متحدہ محاذ کے سینیر نائب صدر قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کیساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرکے خود اپنے لئے مشکلات پیدا کرلی ہیں، اقتصادی پابندیوں کا اثر اس ملک پر ہوگا جو اسے قبول کرے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایسی کوئی بات اب تک نظر نہیں آتی، امریکہ پوری عالمی برادری کو ہدایات دینے کی بجائے، اپنی اصلاح کی طرف توجہ دے، اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں اس کا تعصب ہی امریکہ کی تباہی کا باعث بنے گا، ویٹو پاورز ممالک اور اقوام متحدہ کو امریکی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی کا نوٹس لینا چاہیے، 14 مئی کو منعقد ہونیوالے علما و مشائخ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جے یو پی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایران کی مخالفت میں سعودی عرب اسرائیل کا کھلا حامی بن گیا ہے، اس سے بڑی بدبختی اور کوئی نہیں ہو سکتی کہ آل سعود نے ہمیشہ امت کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کی بجائے، امریکہ کے غلام کا کردار ادا کیا ہے، جو کہ قابل مذمت ہے اور خادم الحرمین شریفین کے دعویداروں کو زیب نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مفادات کا تحفظ کیا، لیکن امت مسلمہ میں سے فلسطینیوں کی کھل کر ریاستی سطح پر اگر حمایت کی ہے تو وہ اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔ حجاز مقدس کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے ہی شاہ سلمان کو اپنی پالیسیاں ایران کی مخالفت کی بجائے، امت کے مفاد میں بنانی چاہیں۔ ایران اقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط ہوگا تو امت کا فائدہ ہوگا، نقصان نہیں۔
خبر کا کوڈ : 724161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش