0
Monday 22 Apr 2024 21:28

سندھ بھر میں سڑکیں و شاہراہیں بند کرنے پر پابندی عائد، مقدمہ درج کرنیکا حکم

سندھ بھر میں سڑکیں و شاہراہیں بند کرنے پر پابندی عائد، مقدمہ درج کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام نبی میمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سندھ میں شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص یا جماعت کو احتجاج کیلئے شاہراہیں اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ شاہراہیں اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوتا ہے۔ غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ سندھ بھر میں کسی بھی سڑک کو احتجاج کے نام پر بند کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1130396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش