0
Saturday 20 Apr 2024 22:14

کشمیری عوام دفعہ 370 کی منسوخی کبھی قبول نہیں کرینگے، ڈاکٹر شاہینہ آغا

متعلقہ فائیلیں
رپورٹ: جاوید عباس رضوی

ڈاکٹر شاہینہ آغا کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔ معروف و مشہور سیاسی و علمی خاندان میں پرورش پائی۔ انہوں نے ہمشہ سماج میں خواتین کو تعلیم میں بااختیار بنانے کی وکالت کی۔ بھارت کی ٹی وی چینلز میں اہم و حساس موضوعات پر بحث میں حصہ لیتی آئی ہیں۔ انکی زندگی غیر معمولی استقامت اور فعالیت سے بھرپور ہے۔ بھارت کی موجودہ حکومت بی جے پی کو ہمیشہ ہدف تنقید بناتی آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے لئے اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر شاہینہ آغا نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں رکھ کر انکے مستقبل کو تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے۔ ڈاکٹر شاہینہ آغا نے کہا کہ دفعہ 370 کا خاتمہ کشمیری عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل سے باہر نکلنے کا واحد حل یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری نوجوانوں کا استحصال کررہی ہے، انہیں تعلیم سے محروم رکھ کر ان پر کالے قوانین کا اطلاق کرکے انہیں خودکشی پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنی تشدد پسندانہ پالیسی مسلط نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے محروم کرکے مودی حکومت یہاں کی عوام کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرپشن کا بول بالا ہے۔ ڈاکٹر شاہینہ آغا نے کشمیر میں مودی حکومت کے منصوبوں، کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کی بحالی، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ انتتخابات میں کشمیر میں بی جے پی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام دفعہ 370 کی منسوخی کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1129527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش