اسلام ٹائمز۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان سے برادر دوست ملک کو متنفر کرنے کے لیے غیر ذمے دارانہ بیانات دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد کی کامیابی کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ حج سے متعلق بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔