0
Wednesday 23 May 2018 12:17

پشاورکا موسم بھی گرم، بازار اور سڑکیں سنسان

پشاورکا موسم بھی گرم، بازار اور سڑکیں سنسان
اسلام ٹائمز۔ گرمی اور رمضان المبارک کے باعث صوبائی دارالحکومت پشاور کے بازار اور سڑکیں سنسان ہو کر رہ گئی ہیں اور بیشتر کاروباری مراکز اب شام کے بعد ہی کھولے جا رہے ہیں۔ شہر کے بیشتر تجارتی مراکز دن کے اوقات کار میں بند رہتے ہیں اور جو تجارتی مراکز کھلے رہتے ہیں ان میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ تجارتی مراکز کی رونقیں افطاری کے اوقات کار میں زیادہ بحال ہو جاتی ہیں۔ مساجد نمازوں کے اوقات کار میں بھر جاتی ہیں، پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے بھی بچوں کی چھٹیاں جلد کر دی جاتی ہیں، تاہم بیشتر شہری ٹھنڈے مشروبات، غیر معیاری اور مضر صحت گھی کے استعمال کے باعث بیمار ہو چکے ہیں، جبکہ پرائیویٹ کلینکوں اور ہسپتالوں میں افطاری کے بعد مریضوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 726758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش