0
Saturday 26 May 2018 09:53
چودھری شجاعت سے صاحبزادہ حامد رضا، ناصر شیرازی کی ملاقات

چار جماعتی اتحاد کا چاروں صوبوں میں عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق

چار جماعتی اتحاد کا چاروں صوبوں میں عوامی رابطہ مہم چلانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر 4 جماعتی اتحاد کے اجلاس میں آئندہ الیکشن پر غور و خوض کیا گیا جس میں عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ چودھری شجاعت کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تمام محب وطن قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چاروں صوبوں میں سیاسی رابطے بڑھائے جائیں گے اور رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بہر صورت غیر جانبدار ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے تاکہ اس کے نتائج عوام کیلئے قابل قبول ہوں کیونکہ شفاف الیکشن ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1977ء اور 2013ء والا الیکشن ڈرامہ اب نہیں ہونا چاہئے، اگر ایسا کیا گیا تو اس پر عوامی ردعمل تاریخ کا حصہ بن جائے گا کیونکہ ایسے الیکشن کے نتائج کو عوام قبول نہیں کریں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پیشرفت کے حوالے سے خرم نواز گنڈاپور نے بریفنگ دی اور اجلاس نے سانحہ کے متاثرین کی داد رسی کے سلسلے میں عدلیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 727309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش