0
Monday 18 Jun 2018 19:43

اہل سنت جماعتیں اپنے مسائل کے حل کیلئے اپنے مخلص نمائندوں کو پارلیمنٹ میں پہنچائیں، شاہ عبدالحق قادری

اہل سنت جماعتیں اپنے مسائل کے حل کیلئے اپنے مخلص نمائندوں کو پارلیمنٹ میں پہنچائیں، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سیّد شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ عید اخوت، محبت و رواداری کا دن کا دن ہے، آپس کے تمام گلے شکووں کو فراموش کرکے اتحاد و محبت کا عملی مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے مقابلے کے بجائے اہل سنت تنظیمات اتحاد کے ساتھ آنے والے الیکشن میں حصہ لیں تو کراچی سے کچھ سیٹیں حاصل کرنا مشکل نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اختلافات سے قطع نظر ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے تنقید کے بجائے محبت اور حسن سلوک کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے مقبول آباد سوسائٹی میں جماعت اہل سنت کراچی کی تقریب عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اہل سنت ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اہل سنت کے وسیع تر مفاد کیلئے ہم تمام سنی تنظیموں سے تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ عید ملن میں مولانا ابرار احمد رحمانی، مولانا نسیم احمد صدیقی، عبدالحفیظ معارفی، مولانا رئیس قادری نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر سید عبد القادر شیرازی، علامہ یونس شاکر القادری، سید رفیق شاہ، سید عبد الوہاب قادری، مفتی ناصر خان ترابی، مفتی فیض الہادی، مولانا غلام غوث بغدادی، سید زمان علی جعفری، شاہ سراج الحق، قاضی نورالاسلام، مولانا کامران قادری، احمد رضا طیب، غفران احمد، اظہر خان قادری، شفیع رانا قادری، آصف قادری، مولانا اصغر تونسوی، مولانا جمیل امینی، سید راشد علی رضوی کے علاوہ جماعت اہلسنّت کراچی کے عہدیداران و کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔ علامہ شاہ عبدالحق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کو لادین اور سیکولر اسٹیٹ بنانے کی ہرمذموم کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، اپنے حقوق کے حصول کے لئے تمام تنظیمات کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی، عوام اہل سنت الیکشن میں اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کیلئے اپنے مخلص نمائندوں کو پارلیمنٹ میں پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 732134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش