0
Tuesday 19 Jun 2018 18:13

سابقہ قبائلی علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کی اجازت

سابقہ قبائلی علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے سابقہ قبائلی علاقوں فاٹا اور پاٹا میں مخصوص شرائط کے تحت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دیدی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 5 سالوں کے دوران یعنی 30 جون 2023ء تک سابقہ قبائلی علاقے جو اب خیبر پختونخوا کا حصہ بن گئے ہیں ان میں 3 شرائط کے تحت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ پہلی شرط کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران اگر گاڑی پاکستان کے دیگر علاقوں کی حدود پار کرتی ہے تو اُن کو ضبط کر دیا جائے گا۔ دوسری شرط کے تحت معینہ مدت کے اختتام پر مالکان یا تو اپنی گاڑی کسٹم حکام کو واپس کریں گے یا پھر ٹیکس اور دیگر واجبات ادا کر کے گاڑی کے استعمال کو قانونی بنائیں گے۔ تیسری شرط کے مطابق مقررہ مدت کے بعد صرف اُن گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو سکے گی جو فاٹا انضمام سے پہلے کسٹم حکام سے کلیئر ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں کسٹم کلکٹریٹ پشاور کو تمام تر ریکارڈ برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 732336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش