0
Saturday 23 Jun 2018 09:57

کشمیر میں جاری قتل و غارتگری بھاجپا کی مخصوص حکمت عملی ہے، یاسین ملک

کشمیر میں جاری قتل و غارتگری بھاجپا کی مخصوص حکمت عملی ہے، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کشمیر میں جاری قتل و غارتگری اور جبر و تشدد کو بھارتی حکومت کی جانب سے تیار کی گئی حکمت عملی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں کشمیر ایک پولیس ریاست ہے جہاں انسانوں کا خون بہانا ایک معمول ہے اور چاہے جو کوئی بھی کشمیر کی حکمرانی پر مامور ہو، اس کی تعیناتی صرف اور صرف کشمیریوں کو قتل کرنے، زخمی کر دینے اور ٹارگٹ کرنے کے لئے ہی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کشمیر کی حکمرانی کے حوالے سے ایک ڈرامہ رچایا گیا اور یہاں گورنر کی حکمرانی قائم کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب بھارت کا بدترین میڈیا خاص طور پر ٹی وی چینلز کو ایک پروپیگنڈا مشینری کے طور پر استعمال میں لاتے ہوئے اس سرکاری دہشتگردی کو جائز قرار دینے کا کام کر رہے ہیں۔ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد (اننت ناگ) میں معصوم کشمیریوں پر بے دریغ گولیاں برسائی گئیں ہیں، جس کے نتیجے میں ایک عام شہری شہید جبکہ اس کی بیوی سمیت درجنوں دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 732941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش