0
Wednesday 11 Jul 2018 18:45

نواز شریف سیاسی نہیں مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ مجرم ہے، صاحبزادہ حامد رضا

نواز شریف سیاسی نہیں مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ مجرم ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی بہادری نہیں مجبوری ہے، امریکہ اور بھارت نواز شریف کے ذریعے پاک فوج کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، ہارون بلور کی شہادت پر افسوس ہے، نگران حکومت اور سیکورٹی ادارے سیاسی راہنماؤں اور امیدواروں کی فُول پروف سیکورٹی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اپنے لاڈلے نواز شریف کی یقینی شکست کو دیکھ کر پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ن لیگی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا ہوتا تو آج ہارون بلور کی شہادت کا سانحہ رونما نہ ہوتا، نواز شریف امریکہ اور بھارت کا لاڈلا ہے، چیف جسٹس کے ڈیم بناؤ فنڈ میں بھرپور حصہ لیں گے۔ سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروائیں، ن لیگی حکومت نے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے معاملے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف سیاسی نہیں مالیاتی جرائم میں سزا یافتہ مجرم ہے اس لئے سیاسی شہید نہیں بن سکتا، مزاحمتی سیاست ن لیگ کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کا لوٹا ہوا پیسہ رضاکارانہ طور پر واپس کر دیں، پاک فوج نے الیکشن میں غیرجانبدار رہنے کی یقین دہانی کروا کر شکوک و شبہات کا خاتمہ کر دیا ہے، نواز شریف بہادر بنیں اور اپنے بیٹوں کو بھی ساتھ لائیں، 25 جولائی لٹیروں اور وڈیروں کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 737172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش