0
Thursday 19 Jul 2018 20:59

سندھ ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو 8 سیکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو 8 سیکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل واوڈا کو 8 سیکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سیکیورٹی فراہمی کی درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی سندھ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو سیکیورٹی صرف الیکشن تک فراہم کریں۔ واضح رہے کہ عدالت میں درخواست گزار فیصل واوڈا کا موقف تھا کہ میں این اے 249 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، تاہم مجھے جرائم اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 738939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش