0
Friday 17 Oct 2014 21:50

ہندوستان کے ’’سب سونک کروز میزائل‘‘ کا کامیاب تجربہ

ہندوستان کے ’’سب سونک کروز میزائل‘‘ کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ’’سب سونک کروز میزائل‘‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ہندوستان نے چاندی پور میں تیار طویل فاصلے تک مار کرنے والے سب سونک کروز میزائل کا کامیاب ٹیسٹ کیا، دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم ’’ڈی آر ڈی او‘‘ کی جانب سے اس میزائل کو تیار کیا گیا ہے۔ یہ میزائل کسی دوسرے راکٹ میزائل کی طرح ہی لانچ کیا گیا لیکن ایک مقررہ اونچائی تک پہنچنے کے بعد اس میں لگے ونگس کھل جاتے ہیں اور یہ ایک طیارے کی طرح کام کرنے لگتا ہے، اس میزائل کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کم اونچائی پر اڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے یہ دشمنوں کے ریڈار پر نہیں دکھائی دیتا، ٹارگٹ تک پہنچنے کے بعد یہ اس کے ارد گرد چکر لگا سکتا ہے اور عین مطابق موقع پر مار کرسکتا ہے۔ یہ جوہری ہتھیاروں کے ساتھ سات سو کلومیٹر کے فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ حکومت نے اسے دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش