0
Friday 18 Jul 2014 12:52

رائیونڈ آپریشن کی شروعات

رائیونڈ آپریشن کی شروعات

   رائے ونڈ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی سازش کرنے والے دہشت گردوں کے بارے میں اوکاڑہ کی ایک خاتون نے انکشاف کیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی ایک خاتون یاسمین نے 5 روز قبل ایک نوجوان کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی دھمکی دی۔ نوجوان نے دھمکی سے متعلق اپنے دوست کانسٹیبل کو آگاہ کر دیا، کانسٹیبل نے یہ اطلاعات اوکاڑہ تھانے کے ایس ایچ او کو بتا دیں، جس پر ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے یاسمین کی نشاندہی پر اس کے رشتےدار شان اقبال ولد منشا کو پکڑ لیا۔ شان نے 3 ساتھیوں زاہد، اسامہ اور ایک دینی مدرسے کے طالبعلم قاری ندیم کو گرفتار کرایا۔ ملزمان کے انکشاف پر اہم ملزم آزاد خان کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ 

خاتون اور اس کے رشتےدار کے گھر سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا جبکہ اوکاڑہ میں ملزمان کے گھر سے موبائل فون کی 17 سمز اور ڈائری بھی برآمد ہوئی۔ فورسز آزاد خان کی اطلاع پر ملزمان کو پکڑنے رائیونڈ پہنچیں تو فائرنگ شروع ہو گئی۔ دہشت گرد احسن محبوب لاہور کے ایک کالج میں بی ایس سی کا طالب علم رہا ہے اور آزادخان ہی ان افراد کو میرانشاہ تربیت کے لیے لے کر گیا، احسن محبوب اور دیگر نے پنڈآرائیاں میں بڑی کارروائی کیلئے پناہ لی تھی۔
خبر کا کوڈ : 400151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش