0
Thursday 2 Oct 2014 17:25

امریکہ نے عمران اور قادری کے ذریعے چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرایا، خالد محمود سومرو

امریکہ نے عمران اور قادری کے ذریعے چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرایا، خالد محمود سومرو
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو ناکام بنانے کے لیے امریکا نے عمران خان اور طاہرالقادری کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ مدرسہ قاسمیہ سجاول میں عظمت مصطفیٰ (ص) و صحابہ (رض) کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کرکے چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرایا، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ آج بھی حکومت سابق پرویز مشرف کے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے کا اعلان کرے تو ایک گھنٹے میں سارے دھرنے اور ڈرامے ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ناچ گانے سے حکومت کا حق مل جائے تو پھر اقتدار کے سب سے بڑے حقدار خواجہ سرا ہیں، اگر لوگوں کو جمع کرنے پر آئیں تو ہم سے زیادہ لوگ کوئی بھی جمع نہیں کرسکتا، پورے ملک کے مدارس میں 25 لاکھ سے زیادہ طالبعلم ہیں ان کو اسلام آباد میں جمع کریں تو انقلاب اور آزادی مارچ کےغبارے پھٹ جائیں مگر ہم جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 412900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش