0
Wednesday 15 May 2024 19:43

اسلام آباد میں غزہ اور امریکی طلباء کیلئے طلبہ کا یکجہتی مارچ

اسلام آباد میں غزہ اور امریکی طلباء کیلئے طلبہ کا یکجہتی مارچ
خصوصی رپورٹ

15 مئی 2024ء کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد (NUML) کے طلباء نے آج دو اہم عالمی مسائل کے حل کے حوالے سے "سٹوڈنٹس سولیڈیریٹی مارچ فار غزہ اور امریکی طلباء سے اظہار یکجہتی" کے لیے ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر شیرازی، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمید گل، معروف صحافی اینکر پرسن سبوخ سید، ایڈووکیٹ کنیز فاطمہ، کرسچن کمیونٹی کے رہنماء شہزاد عمران سہوترا، ملک رمضان، عصمت زہراء اور مرضیہ زہراء سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ ریلی سے بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خطباء کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ فلسطین پر جارحانہ قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کا اپنے دفاع میں اقدامات کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کیونکہ فلسطینیوں کا یہ دفاعی اقدامات بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے۔ ہم فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جس میں اسرائیل کی غیر قانونی ریاست کے ہاتھوں 40 ہزار سے زائد معصوم جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ دوم، ہم مغرب کے طلباء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جو اپنی حکومتوں کی اسرائیل کے لیے حمایت اور یونیورسٹیوں کے اسرائیل سے یا اس سے منسلک اداروں سے تعلقات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مزید برآں، ہم امریکی یونیورسٹیوں میں طالب علموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، ان دانشوروں اور اساتذہ کی حمایت کرتے ہیں، جو مزاحمت کے پہاڑ بن کر کھڑے ہیں۔

مذمت اور حمایت میں بیان:
"ہم فلسطینی عوام کے خلاف تشدد اور جبر کو جاری رکھنے میں اسرائیل، امریکہ اور یورپ کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں جاری مظالم فلسطینیوں کو درپیش مصائب اور ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ مزید برآں، ہم فلسطینی کاز اور مغربی ممالک میں ان بہادر طلباء کی مکمل حمایت میں کھڑے ہیں، جو اسرائیل اور ظلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انصاف اور مظلومین کے لیے ان کی مزاحمتی اقدامات قابل ستائش ہے۔ ہم صہیونیوں درندوں کو جوابدہ ٹھہرانے اور فلسطینیوں کی جان و مال و ناموس کی حفاظت و امن کے لیے سب کوششوں میں ان کے ہم قدم و ہم آواز ہیں۔ ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری کی جانب سے ناانصافیوں کے خلاف شدید ردعمل اختیار کیا جائے اور ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے کام کیا جائے، جو فلسطینی عوام سمیت تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کا احترام کرنے میں موثر ثابت ہو۔

غزہ اور امریکی طلبہ کیلئے طلبہ کے یکجہتی مارچ کے مطالبات:
* فوری جنگ بندی: ہم بے گناہوں کے خون بہانے اور صہیونیوں کو تشدد سے روکنے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
* رفح سے اسرائیل کی افواج کا انخلا: ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل رفح کراسنگ پر حملہ اس لیے کر رہا ہے, تاکہ فلسطینیوں کi آخری پناہ گاہ بھی ختم کرسکے کہ جس کا مقصد ایک اور نکبہ بنانا ہے۔ ہم رفع میں ہونے والے اسرائیلی تشدد اور مظالم کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
* فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد: ہم عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکیں، تاکہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ کے نتائج سے دوچار ہونے والے فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی ممکن ہوسکے۔

* اسرائیل کے اقدامات کا احتساب: ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نسل کشی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں کرنے پر، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
* امریکہ اور یورپ کے طلباء کے ساتھ یکجہتی: ہم امریکہ، یورپ اور دنیا بھر کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، جو غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم ان کے ہم آواز ہیں اور ان کا احترام کرنے کا ان کے ریاستوں سے مطالبہ کریں۔
* طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن ختم کریں: ہم USA میں طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یونیورسٹیوں کے ذمہ داران سے یہ گزارش ہیں کہ طلبہ کے اختلاف رائے یا پھر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی مارچ وغیرہ کو پرامن طریقے سے سرانجام دینے میں خلل انداز نہ ہوں۔
* تحفظ اور احترام، جمہوریت کے اصولوں کی پاسداری: ہم مغرب سے جمہوری اصولوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ طلباء کو پرامن احتجاج کرنے کا حق دیا جائے اور جمہوریت، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے معیارات کو پس پشت ڈال کر اپنے اصولوں کا جنازہ نہ نکالیں۔
خبر کا کوڈ : 1135339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش