0
Wednesday 13 Sep 2023 09:12

بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک کی بس کو ٹکر، 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک کی بس کو ٹکر، 11 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست راجستھان میں ٹرک بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق فلائی اوور پر ایندھن ختم ہونے کے بعد بس رُکی ہوئی تھی، اسی دوران پیچھے سے ٹرک اس سے ٹکرا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 5 مرد اور 6 خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کچھ مسافر بس میں موجود تھے جبکہ کچھ باہر کھڑے ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حادثے کے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1081391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش