0
Wednesday 13 Sep 2023 20:09

نواسہ رسولؑ کی زیارت تمام مسلمانوں کے مقدسات میں شامل ہے، سید غفران کاظمی

نواسہ رسولؑ کی زیارت تمام مسلمانوں کے مقدسات میں شامل ہے، سید غفران کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر عزاداری ونگ کے صدر سید غفران کاظمی نے کہا ہے کہ زائرین کے ساتھ تفتان اور ریمدان بارڈر پر ہونے والا ناروا سلوک دراصل رسول خدا (ص) کو دکھ پہنچانے کا عمل ہے، نواسہ رسولؑ کی زیارت تمام مسلمانوں کے مقدسات میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجف اشرف اور کربلائے معلی میں سفر زیارت کے دوران مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے میڈیا مسئولین، مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے بعض مسئولین اور سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے مسئولین کی باہمی تعارف اور رابطے کی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مناسبت سے گزشتہ روز حسینیہ بیت الاحزان کے متولی و مسئول مولانا سید ذہین علی نجفی کی میزبانی میں مسئولین کی باہمی نشست ہوئی جس میں عزاداری سیدالشہدا علیہ السلام اور تفتان و ریمدان بارڈر سمیت زائرین کو درپیش متعدد مسائل پر مفید بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر کچھ زائرین سے بھی سفری مشکلات کے حوالے سے معلومات لی گئیں۔ مسئولین نے زائرین کے ساتھ تفتان اور ریمدان بارڈر پر ہونے والے ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے کوشش کرنا ایک دینی و شرعی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے، نواسہ رسولؑ کی زیارت تمام مسلمانوں کے مقدسات میں شامل ہے، تمام پاکستانیوں کو بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی زائرین کی شکایات کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔ بات چیت کے دوران اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر رضاکار تنظیموں کی طرف سے تفتان و ریمدان میں موکب اور خیمے نیز امدادی کیمپس لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1081526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش