0
Saturday 16 Sep 2023 15:10

صدر کل نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے

صدر کل نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عہدے کا حلف لیں گے۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔ واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری تھی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1081949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش