0
Saturday 16 Sep 2023 15:59

پشاور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسینؑ

پشاور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسینؑ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام آغا خان آڈیٹوریم یونیورسٹی آف پشاور میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام منعقد کیا گیا، جس میں شیعہ سنی علمائے کرام، دانشور، اساتذہ اور طلبہ سمیت عوام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسن نے بھی خصوصی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے ظالم کے سامنے ڈٹ کر ہمیں تاقیامت یہ سبق دیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو کلمہ حق ہر حال میں بلند کرنا ہے۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی آف پشاور کی انتظامیہ نے اس سے قبل یونیورسٹی ہذا میں یوم حسینؑ منعقد نہ کرانے کی ہدایت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1081956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش