0
Saturday 16 Sep 2023 20:42

کانگریس کے اہم لیڈران ’سی ڈبلیو سی‘ اجلاس میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچے

کانگریس کے اہم لیڈران ’سی ڈبلیو سی‘ اجلاس میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچے
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت پارٹی کے سرکردہ لیڈر کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس میں شرکت کے لئے ہفتہ کو حیدرآباد پہنچے۔ سرکردہ لیڈر ایک ساتھ شہر پہنچ گئے۔ یہاں سے وہ سیدھے تاج کرشنا ہوٹل پہنچے، جہاں سی ڈبلیو سی کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر ملکارجن کھڑگے اور گاندھی خاندان کا اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، تلنگانہ کے اے آئی سی سی انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے، ریاستی کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی اور دیگر لیڈروں نے پرتپاک استقبال کیا۔

نو تشکیل شدہ سی ڈبلیو سی کی پہلی میٹنگ دوپہر کو شروع ہوئی۔ بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے علاوہ تمام سی ڈبلیو سی ممبران میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں پانچ ریاستوں بشمول تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور 2024ء کے پارلیمانی انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سی ڈبلیو سی اتوار کو پی سی سی کے تمام صدور اور سی ایل پی لیڈروں کے ساتھ ایک توسیعی میٹنگ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1081975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش