0
Sunday 17 Sep 2023 02:29

آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، راجہ ریاض

آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، راجہ ریاض
اسلام ٹائمز۔ سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے۔ میں نے عام انتخابات کے لیے 15 فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔ راجہ ریاض لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو ہوگی، آج الیکشن اور سابق وزیراعظم کی وطن واپسی بھی بات چیت کا موضوع ہوگی۔ راجہ ریاض نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کا زبردست استقبال ہوگا۔ ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نون لیگ کو انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نواز شریف واپس نہ جارہے ہوتے۔ نون لیگ میں شمولیت کے سوال پر سابق اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ جو فیصلہ ہوگا بتا کر جاؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 1082016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش