0
Sunday 17 Sep 2023 09:56

بیرسٹر سلطان کی زیر صدارت میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سینٹ اجلاس

بیرسٹر سلطان کی زیر صدارت میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سینٹ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، سیکرٹری، رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر ڈاکٹر ناصر محمود، جسٹس ریٹائرڈ سردار عبدالحمید خان، وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر محمد ظہیر چوہدری، وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر سینٹ کے اجلاس میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹ کے اجلاس میں وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید نے یونیورسٹی میں انتظامی امور،جاری پروجیکٹس اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

صدر آزاد کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کو جامعہ میں اعلی تعلیم کے فروغ اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 1082060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش