0
Sunday 17 Sep 2023 19:31

حالات بدلنے اور تخت کے پلٹنے میں وقت نہیں لگتا ہے، اکھلیش یادو

حالات بدلنے اور تخت کے پلٹنے میں وقت نہیں لگتا ہے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انکم ٹیکس نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہوں نے تقریباً 60 گھنٹوں تک کارروائی انجام دی گئی۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد گذشتہ تمام انکم ٹیکس افسران اور سیکورٹی اہلکار اعظم خان کے گھر سے نکل گئے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اس پر ردعمل ظاہر کر کے کہا ہے کہ یہ بی جے پی حکومت کے ظلم کی داستان ہے اور تخت کے الٹ جانے اور وقت کے بدل جانے میں وقت نہیں لگتا۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ آج تین دن گزرنے کے بعد اعظم خان پر چھاپے ختم ہوئے، اسے ظلم کی ایک اور داستان کہہ سکتے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اعظم خان اور ان کے خاندان سے محمد علی جوہر ٹرسٹ سے متعلق لین دین کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ان کی جائیدادوں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1082158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش