0
Sunday 17 Sep 2023 21:05

کانگریس آئندہ پارلیمانی انتخابات کیلئے کمربستہ ہے، سی ڈبلیو سی

کانگریس آئندہ پارلیمانی انتخابات کیلئے کمربستہ ہے، سی ڈبلیو سی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی حیدرآباد میں جاری دو روزہ اجلاس آج اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس کے دوسرے دن سی ڈبلیو سی کی توسیعی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے اختتام کے بعد پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ توسیعی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی یہ میٹنگ اس اعتماد کے ساتھ ختم ہوتی ہے کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزورم، راجستھان اور تلنگانہ کے عوام آئندہ اسمبلی انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس کو مینڈیٹ فراہم کریں گے۔ اپریل و مئی 2024ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں جیت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ ہم آنے والی لڑائی کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ ہم امن و امان، آزادی، سماجی اور معاشی انصاف، مساوات سے متعلق عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1082161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش