0
Monday 18 Sep 2023 17:01

پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، علامہ مبشر حسن

پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے معاشی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہم آہنگی کے ساتھ ایسی معاشی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم اس مادر وطن کو قرضوں کے گرداب سے نکال کر معاشی خودمختاری پر گامزن کرسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل نااہلی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم معاشی آزادی کو اولین ترجیح دیں، ملکی ترقی کے لئے جلد از جلد آئی ایم ایف سے چھٹکار پانا ضروری ہے۔ اجلاس میں مولانا حیات عباس نجفی، مولانا نشان حیدر ساجدی، آصف صفوی، زین عباس، کلب جواد، عباس رضا سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1082383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش