0
Monday 18 Sep 2023 21:40

بارڈر بند ہونے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، لالا یوسف خلجی

بارڈر بند ہونے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، لالا یوسف خلجی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاکہ عوام کو ستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اپنے بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ ملک میں اسوقت مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج بنا دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں انتہائی قلیل ہونے کی وجہ سے انکے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ تو دوسری طرف بار بار پٹرولیم منصوعات، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے سے بے روزگاری بہت زیادہ ہے، دوسری طرف بارڈر بند ہونے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت بارڈر بند کرنے سے پہلے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا۔ نگران وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافے کو یقینی بنائے تاکہ انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچ سکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاکہ عوام کو ستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 1082430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش