0
Monday 18 Sep 2023 23:41

مشرقی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان

مشرقی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مشرقی ہواؤں سے بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گا۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے سسٹم کے داخل ہونے سے صوبے کے مشرقی، شمالی اور وسطی اضلاع میں بارش ہو گی، ژوب، بارکھان، سبی، خضدار، قلات، لسبیلہ اور آواران میں بارش کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج رات سے 20 ستمبر تک جاری رہے گا، شدید بارشوں سے کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش