0
Tuesday 19 Sep 2023 10:16

ڈاکٹر فائی کی کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلیے فیصلہ کن اقدامات کی اپیل

ڈاکٹر فائی کی کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلیے فیصلہ کن اقدامات کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کے لئے عالمی رہنمائوں کے نیویارک پہنچنے پر ورلڈ فورم کا فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین اور ممتاز کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فائی نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی خاموشی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کا دستخط کنندہ ہونے کے باوجود بھارت کو بے گناہ کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے چارٹر یا سلامتی کونسل کی استصواب رائے کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنا جرم ہے جو بذات خود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی توہین ہے۔ ہم یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ تنازعات کو روکنے کا سب سے امید افزاء طریقہ اس کی وجوہات کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہت سے جنوبی ایشیائی ماہرین کی یہ رائے تسلیم کی جاتی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی حیثیت حاصل ہے جس کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں موجودہیں جن میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ انہیں یہ حق دیا جانا چاہیے۔ وقت گزر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر گزرنے والا ہر دن ہمیں ایک ایسی تباہی کے قریب لے جا رہا ہے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے حسی یا عدم فیصلے کا وقت نہیں بلکہ حقیقی اور عملی حل کے لیے اکٹھے ہونے کا وقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش