0
Tuesday 19 Sep 2023 15:15

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک ہی دن میں 3 کیس نمٹا دیئے

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک ہی دن میں 3 کیس نمٹا دیئے
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے آج سے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے، اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 5 میں سے 3 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی ہے۔ قتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔ سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، جبکہ ملازمت بحالی کیلئے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 1082618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش