0
Tuesday 19 Sep 2023 15:54

سکیورٹی معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے عراقی-ایرانی وفد کردستان کا دورہ کریگا، محمد کاظم آل صادق

سکیورٹی معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے عراقی-ایرانی وفد کردستان کا دورہ کریگا، محمد کاظم آل صادق
اسلام ٹائمز۔ بغداد میں ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق نے اعلان کیا ہے کہ ہم عراق کی مرکزی حکومت اور ریاست کردستان کی جانب سے ایران مخالف دہشتگرد کیمپوں کے خاتمے پر مبنی سنجیدہ عزم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ عرب چینل العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد کاظم آل صادق کا کہنا تھا کہ عراق اپنے سرحدی علاقوں سے مسلح دہشتگرد گروہوں کو بے دخل کر رہا ہے اور ہم سکیورٹی معاہدے کے تحت عراق کی جانب سے دہشتگرد گروپوں کو غیر مسلح کرنے کے معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران و عراق کی ایک مشترکہ ٹیم دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے نتائج کا جائزہ لینے کے لئے عنقریب کردستان کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ طے پانے والے معاہدے کے مطابق ایران-عراق سکیورٹی معاہدے پر عملدرآمد اور اس کے تحت ایران کے ساتھ ملحقہ عراق کے شمال مغربی سرحدی علاقوں کو مسلح علیحدگی پسند دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش