0
Tuesday 19 Sep 2023 20:48

ملک جن حالات میں ہے، ذمہ دار نواز شریف اینڈ آل پی ڈی ایم کرپٹ آرگنائزیشن ٹولا ہے، خرم شیر زمان

ملک جن حالات میں ہے، ذمہ دار نواز شریف اینڈ آل پی ڈی ایم کرپٹ آرگنائزیشن ٹولا ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ جبری گرفتاریاں اور جبری گمشدگیاں تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی حق کی آواز نہیں دبا سکتیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاسی کارکنان اور خواتین کے ساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کیا جا رہا ہے، جس کی مثال نہیں ملتی، کرپشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کرنے والوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک اختیار کیا جارہا ہے جسے تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائیگا، میاں عباد کا بیٹا باپ کی راہ تکتے تکتے دنیا سے چلا گیا، اتنی بدسلوکی تو جنگی قیدیوں کے ساتھ نہیں کی جاتی۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم اور تین بار وزیراعلیٰ رہنے کے بعد پوچھ رہے تھے کہ ملک کو کس نے اس حال کو پہنچایا، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والی یہی سیاسی جماعتیں ہیں، 16 ماہ میں پاکستان کو عوام کے رہنے کے لائق نہیں چھوڑا، غریب متوسط طبقہ آج بدترین مہنگائی کی وجہ سے شدید تکلیف میں ہے، ملک آج جن حالات میں ہے اس کے ذمہ دار نوازشریف اینڈ آل پی ڈی ایم کرپٹ آرگنائزیشن ٹولا ہے، یہ ٹولہ احتساب سے خوفزدہ ہے، عوام ان کا جلد احتساب لیں گے، باشعور عوام کے ساتھ ہونے والا ظلم ناقابل فراموش ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش