0
Friday 9 Feb 2024 17:00

اسرائیلی جنگی جرائم میں شہید ہونیوالے فلسطینی شہریوں کی تعداد 28 ہزار کے قریب

اسرائیلی جنگی جرائم میں شہید ہونیوالے فلسطینی شہریوں کی تعداد 28 ہزار کے قریب
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق غير قانونی و سفاک صیہونی رژیم نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اجتماعی قتل عام کی مزید 13 کارروائیاں انجام دی ہیں کہ جن کے باعث مزید 107 فلسطینی شہری شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غزہ کی وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کیبعد سے غزہ پر ہونیوالی غاصب صہیونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری میں تاحال 27 ہزار 947 عام فلسطینی شہری شہید اور 67 ہزار 459 زخمی ہوئے ہیں۔

 غزہ میں رہائشی عمارتوں، طبی مراکز اور ہسپتالوں سمیت غزہ کے بنیادی انفراسٹرکچر پر گذشتہ 126 روز کے غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے باوجود اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب خان یونس کے أمل ہسپتال کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے۔


دوسری جانب میدان جنگ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں غاصب صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باوجود غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ کے تسلسل پر اصرار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ غزہ کے تسلسل کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے عدم حمایت کی تصدیق کے باوجود وہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کو ''رفح'' تک ضرور توسیع دے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 1115057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش