0
Friday 9 Feb 2024 19:55

این اے 248 کراچی سے ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کامیاب

این اے 248 کراچی سے ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کامیاب
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں عام انتخابات 2024ء کے لئے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 196 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار 85، ن لیگ 59، پی پی 44 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے، ایم کیو ایم 7، آئی پی پی 2، جے یو آئی، ق لیگ ایک، ایک نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔ این اے 248 کراچی سے ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی 71536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، آزاد امیدوار ارسلان خالد 58246 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
خبر کا کوڈ : 1115097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش