0
Saturday 10 Feb 2024 13:43

جیت کو ہار میں بدلنے کا کام امریکی خواہش پر کیا گیا، سائرہ ابراہیم

جیت کو ہار میں بدلنے کا کام امریکی خواہش پر کیا گیا، سائرہ ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی رہنما و سابق مرکزی سیکرٹری یوتھ سائرہ ابراہیم نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے قومی مجرم ہیں، پاکستانیوں نے جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کیلئے خوف کے بت توڑ کر اپنا جمہوری حق ادا کیا۔ انہوں نے حالیہ الیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ قومی مجرموں کو مسلط کرنے کے لئے رات کی تاریکی میں واردات کرکے عوام میں بے یقینی پیدا کر کے ملک توڑنے کی سازش ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں ووٹوں کو فارم 45 ملنے کے بعد تبدیلی اور دھاندلی سے جیتے ہوئے اُمیدواروں کو ہرانا دراصل امریکی خواہش پر کیا گیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ سپر لاڈلے کی فرمائش پر آواز کو دباؤ میں لاکر خلائی مخلوق کے ذریعے 50 سے زائد سیٹوں پر دھاندلا کر کے رزلٹ تبدیل کیا گیا ہے جو کہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ غداری اور وفاداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے اپنی انا کی خاطر ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔ ملک کے وفادار ایسے ہر مذموم کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مدینے کی ریاست بنانے والے عظیم لیڈر کو جیل میں ناکردہ گناہوں کی سزا سنا کر قید کیا گیا ہے، لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے کہ ظلم و جبر کے ذریعے حق اور سچ کی آواز کو دبایا جا سکے پاکستانی قوم اپنی جان کی بازی لگا کر بھی ملک کو بچانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ 
 
سائرہ ابراہیم نے کہا کہ لیاقت علی خان کے قتل سے لیکر سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے میں ملوث دہشت گرد نامعلوم ہیں اور قاتل وفادار، جبکہ قیدی نمبر 804 کو غدار بنانے کے ناکام عزائم رکھنے والے اسی ہزار شہداء کے خون کا سودا کرنا چاہتے ہیں، جو کہ کسی صورت برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں اور یہ سہولت کار ان کی غلامی کرکے مملکت خداد پاکستان کو استعماری قوتوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں نہیں تو آنے والی نسلیں آپ کو معاف نہیں کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 1115288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش