0
Saturday 10 Feb 2024 14:09

جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں کے عوام پُرامن احتجاج کریں، عمران خان کی اپیل

جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں کے عوام پُرامن احتجاج کریں، عمران خان کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمیر نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کل پُرامن احتجاج کی کال دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری اور سلمان صفدر کی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو مبارک باد دی ہے، انہوں نے کہا معیشت زمین بوس ہوچکی ہے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنایا ہے، اب تمام ادارے ملک کے لیے سوچیں۔ عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے، اداروں کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، مکس اچار حکومت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، 50 سیٹوں پر کوئی کیسے حکومت بنانے کا اعلان کر سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی، قوم کے مینڈیٹ کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں کے عوام کل دوپہر نکلیں پُرامن احتجاج کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے ہر بار ملک کو ڈیفالٹ کر کے گئے، آج ملک کے سب سے بڑے ادارے سے بانی پی ٹی آئی نے اپیل کی، پولیس سے جو کام کرائے گئے وہ نہیں کرانے چاہیے تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی دن نہیں کہا کہ تھک گیا ہوں یا مجھے جیل سے نکالیں، ہم سمجھتے ہیں یہ مقدے ختم ہونے چاہئیں سارے بے بنیاد کیسز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1115295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش