0
Sunday 11 Feb 2024 22:19

الحدیدہ میں یمن کے 2 ڈرون اور 3 کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے، سینٹکام

الحدیدہ میں یمن کے 2 ڈرون اور 3 کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے، سینٹکام
اسلام ٹائمز۔ خطے میں امریکی فوج کے دہشتگرد کمانڈ سینٹر سینٹکام نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یمن کے ان 2 ڈرون طیاروں اور 3 کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے کہ جو بحیرہ احمر میں امریکی-اسرائیلی کشتیوں پر حملے کے لئے تیار تھے۔ امریکی دہشتگرد کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ مبینہ حملہ یمن کے صوبہ الحدیدہ میں انجام پایا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں دہشتگرد امریکی کمانڈ سینٹر کا لکھنا تھا کہ 10 نومبر کے روز مقامی وقت کے مطابق 4 تا 5 بجے سه پہر سینٹکام نے اپنے دفاع کے حوالے سے یمن کے شمالی صوبے الحدیدہ میں 2 بڑے ڈرون طیاروں اور 3 کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ مذکورہ اسلحہ جات بحیرہ احمر میں اسرائیلی کشتیوں پر حملے کے لیے بالکل تیار تھے۔ سینٹکام نے مزید لکھا کہ امریکی کمانڈ سینٹر نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے کے اندر مذکورہ ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو ٹریک کیا اور انہیں خطے میں موجود امریکی و اسرائیلی سمیت تجارتی کشتیوں کے لئے قریب الوقوع خطرہ سمجھا۔

واضح رہے کہ یمنی سرزمین پر ہونے والے امریکی و برطانوی جارحانہ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے  ترجمان انصار اللہ یمن محمد عبد السلام بھی حال ہی میں اعلان کر چکے ہیں کہ یہ جارحیتیں یمنی مسلح افواج کو غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت پر مبنی اپنی ذمہ داریوں اور اخلاقی مشن کی انجام دہی سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتیں!
خبر کا کوڈ : 1115564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش