0
Monday 12 Feb 2024 15:31
اسلاموفوبیا کا جواب، جلائیں مت اسے پڑھیں

ہالینڈ، ڈچ ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک تقسیم کرنے کی مہم شروع

ہالینڈ، ڈچ ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک تقسیم کرنے کی مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک ہالینڈ میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کے جواب میں ڈچ ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک تقسیم کرنے کی مہم شروع کردی گئی۔ چند برسوں کے دوران یورپ کے متعدد ممالک میں اسلاموفوبیا نے معاملات کو غیر معمولی خرابی سے دوچار کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مسلمانوں کے لیے حالات بد سے بدتر ہوتے گئے ہیں۔
ہالینڈ، سوئیڈن اور ناروے میں اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ ڈنمارک اور ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے کئی مسیحیوں نے مسلمانوں سے نفرت کے اظہار کے لیے قرآن کے نسخوں کی بےحرمتی جیسے قبیح کام بھی کیے ہیں۔ ہالینڈ میں 13 جنوری کو انتہائی دائیں بازو کی سوچ کے علم بردار ویگننز ویلڈ نے قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کی کوشش کی تھی۔ اس مذموم کوشش کے جواب میں مسلمانوں نے قرآن کے نسخے تقسیم کرنے مہم شروع کی ہے تاکہ ڈچ معاشرے میں اسلام کی تعلیمات عام ہوسکیں۔

ہالینڈ کے شہر ارنہم میں قرآن کے نسخے تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ لوگ قرآن پڑھیں اور مسلمانوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کریں۔ اس حوالے سے 6 مساجد فاؤنڈیشنز کے مینیجرز نے ارنہم شہر کے ایک چوک میں جلائیں مت، پڑھیں، کے زیرعنوان تقریب منعقد کی۔ تقریب میں چوک سے گزرنے والوں کو ڈچ ترجمے پر مبنی قرآن کے نسخے دیے گئے۔ ساتھ ہی ساتھ اسلام سے متعلق بروشر بھی تقسیم کیے گئے۔ قرآن کے نسخے تقسیم کرنے کی اس تقریب مٹھائی کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1115711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش