0
Monday 12 Feb 2024 18:28

گلگت، آغا راحت حسین اور سید علی رضوی کی اہم ملاقات، علاقائی مسائل پر گفتگو

گلگت، آغا راحت حسین اور سید علی رضوی کی اہم ملاقات، علاقائی مسائل پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے گلگت دورے کے موقع پر علامہ راحت حسین الحسینی امام جمعہ و جماعت مرکزی مسجد گلگت سے ملاقات کی اور۔حالیہ گندم اور دیگر ایشوز کو حکمت عملی، صبر و استقامت کے ساتھ حل کروانے، عوام میں شعور پیدا کر کے منظم انداز میں تحریک کو کامیاب بنانے پر علامہ سید راحت نے آغا علی رضوی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مبارک بادی دی۔ ملاقات میں علاقائی مسائل کو یکجہتی کے ساتھ باہمی روابط کو استوار رکھتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے اور دیگر صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان غلام عباس، صوبائی سکریٹری ایجوکیشن ابراھیم آزاد، شاہد اور میڈیا سکریٹری وزیر عیسیٰ شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1115752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش