0
Tuesday 26 Mar 2024 17:01

مسلم ممالک اپنے تنازعات میں صلح امام حسنؑ کو نمونہ عمل بنائیں، متحدہ علماء محاذ

مسلم ممالک اپنے تنازعات میں صلح امام حسنؑ کو نمونہ عمل بنائیں، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیراہتمام نواسہ رسولؐ جگر گوشہ علیؑ و بتولؑ سردار جنت، بیمار کربلا سیدنا امام حسنؑ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا، علماء مشائخ و ذاکرین نے سیدنا امام حسنؑ کی سیرت و کردار اور ان کے افکار و مشن پر عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام حسنؑ کی صلح و سیرت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے، مسلم ممالک اپنے تنازعات میں صلح امام حسنؑ کو نمونہ عمل بنائیں، مسلم حکمران غزہ میں مستقل فوری جنگ بندی اور ہر قسم کی امداد پہنچانے کیلئے موثر اقدامات کریں، تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کریں۔ اس موقع پر محاذ کے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی نے جامعہ ستاریہ، محاذ کے مرکزی صدر حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین نے جامع مسجد و امام بارگاہ نور ایمان، محاذ کراچی کے نائب صدر علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی نے جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد، محاذ کراچی کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد نے جامع مسجد و مدرسہ منبع العلوم فرید گوٹھ، محاذ سندھ کے ترجمان پاک سولجر سندھ کے رہنما مولانا مفتی وجیہہ الدین نے جامع مسجد طلحہ النور سوسائٹی اسکیم 33 میں منعقدہ صلح کل سیدنا امام حسن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسن نے اسلام و امت کی حفاظت و امن کیلئے اپنی خلافت قربان کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ شبیہ رسولؐ سیدنا امام حسنؑ صبر و استقامت کے پیکر اور عدل و سخاوت کے بھی امام تھے، نبیؐ کے گھرانے کی خوشی سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں، امام حسنؑ کی پیدائش پر نبیؐ نے خوشی کا اظہار فرمایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسنؑ نے سانحہ کربلا اور اس کے کردار کو زندہ رکھا، آخری عمر تک مصائب و آلام کے باوجود عزیمت و استقلال پر قائم رہے اور حفاظت دین و حق پر آنچ نہیں آنے دی۔ سیدنا امام حسنؑ کے یوم ولادت کی تقریبات سے شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، حجة الاسلام علامہ حسن شریفی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا، مولانا علی المرتضیٰ و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواںو شاعر اہل بیت، کمال امروہوی، خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، حسین الدین شاہ رحمانی نے امام حسنؑ کی بارگاہ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1125026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش