0
Tuesday 26 Mar 2024 20:27

حراست میں رہتے ہوئے اروند کیجریوال کوئی بھی سرکاری حکم جاری نہ کریں، ہائی کورٹ

حراست میں رہتے ہوئے اروند کیجریوال کوئی بھی سرکاری حکم جاری نہ کریں، ہائی کورٹ
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال ’ای ڈی‘ کی حراست میں ہیں اور وہیں سے وہ حکومت چلا رہے ہیں۔ کچھ ہدایات انہوں نے حراست میں رہتے ہوئے جاری کی ہیں جس پر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ اس درمیان دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی داخل کی گئی ہے جس میں کیجریوال کو ای ڈی کی حراست میں رہنے کے دوران کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روکنے کی گزارش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی مفاد عامہ عرضی میں ٹائپسٹ، کمپیوٹر، پرنٹر جیسی تمام چیزیں انھیں دستیاب نہ کرانے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔

عرضی دہندہ نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ای ڈی کو شکایت درج کرنے، جانچ کرنے اور اروند کیجریوال پر مقدمہ چلانے کی ہدایت دی جائے کہ پولیس حراست میں ان کے ذریعہ جاری کردہ حکم دہلی کی وزیر آتشی کے پاس کس طرح پہنچے۔ عرضی دہندہ سرجیت سنگھ یادو نے ایڈووکیٹ ششی رنجن کمار سنگھ اور مہیش کمار کے ذریعہ یہ مطالبہ دہلی ہائی کورٹ کے سامنے رکھا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اروند کیجریوال حراست میں ہدایات اور احکام جاری کرتے وقت ہندوستانی آئین کے تیسرے شیڈول کے تحت انھیں دی گئی رازداری کے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش