0
Tuesday 26 Mar 2024 21:05

ملک دشمن عناصر پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرانے کی سازش کر رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

ملک دشمن عناصر پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرانے کی سازش کر رہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس نے بشام میں حملے کے نتیجے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب کرانے کی سازش کر رہے ہیں لیکن یہ اطمینان بخش ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھتے اور ایک دوسرے کی مجبوریوں کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی متعدد حملے ہو چکے ہیں مگر چین نے اپنے جاری منصوبوں کو ختم کیا اور نہ ہی معطل۔ انہوں نے کہا بھارت اور امریکہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کے چین کیساتھ دوستانہ سفارتی اور تجارتی تعلقات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سی پیک پر ہونیوالی ترقی سے بھارت زیادہ خائف ہے اور دہشتگردی کے مختلف واقعات کروا کر دونوں ممالک کے حوصلے پست کرنے کی بھونڈی حرکتیں کر رہا ہے، مگر اب تک ثابت ہوا ہے کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہے گا۔ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن چین سمیت متعدد ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وسیع تر سکیورٹی منصوبے کی ضرورت ہے محض بیانات ہی کافی نہیں، اقدامات کی بھی ضرورت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اس پر توجہ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 1125054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش