0
Tuesday 26 Mar 2024 20:58

دہلی میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کا احتجاج

دہلی میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سپریمو اور دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دہلی میں کئی مقامات پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنان صبح سے ہی دہلی کے مختلف علاقوں میں دہلی پولیس اور مودی حکومت کے خلاف جمع ہونا شروع ہوگئے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کی طرف سے نریندر مودی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کی کال دی گئی تھی، جس کے بعد پولس نے 7، لوک کلیان مارگ (وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ) پر سیکورٹی سخت کر دی تھی۔

منگل کی سہ پہرعام آدمی پارٹی کے کارکنان اپنے لیڈر اروند کیجریوال کی رہائی کے لئے احتجاج میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کی طرف بڑھے، حالانکہ اس سے پہلے دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی تھی۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ردعمل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی احتجاج شروع کردیا۔ بی جے پی کارکنان دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سکریٹریٹ کی طرف بڑھنے لگے۔

دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامی ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ حالانکہ دہلی سیکریٹریٹ اور وزیراعظم کے اردگرد پابندیاں (ضابطہ فوجداری کے تحت) ہیں۔ وزیر کی رہائش گاہ پر پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے اور وہاں کسی کو مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1125055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش