0
Tuesday 26 Mar 2024 21:15
حضرت امام حسن علیہ السلام کا یوم ولادت مذہبی جو ش و خروش سے منایا گیا، مقررین کا نذرانہ عقیدت

امام حسنؑ کی سیرت طیبہ امت مسلمہ کیلئے قابل تقلید ہے، علامہ افضل حیدری

امام حسنؑ کی سیرت طیبہ امت مسلمہ کیلئے قابل تقلید ہے، علامہ افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ دوسرے تاجدار امامت حضرت امام حسن علیہ السلام کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ امام حسن علیہ السلام 15 رمضان المبارک 3 ہجری کو مدینہ میں حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہما کے گھر پیدا ہوئے۔ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور گھروں میں امام حسن علیہ السلام کی ولادت کے جشن ولادت کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ جشن ولادت سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ سیرت امام حسن ؑ کا حکمرانوں کیلئے پیغام ہے کہ اسلام اور وطن کو بچانے کیلئے اقتدار کو بھی چھوڑا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے امت مسلمہ کو انتشار کا قتل و غارت سے بچانے کے لیے خلافت کا ظاہری منصب چھوڑ کر ثابت کر دیا کہ اقتدار سے الگ ہو کر بھی اسلام اور وطن کو بچایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسن فرزند رسول اور جوانان جنت کے سردار ہیں۔ ان کی زندگی شجاعت، یتیم پروری، سخاوت اور عبادت سے بھرپور ہے۔ ان کی سیرت طیبہ امت مسلمہ کے لیے قابل تقلید ہے۔ ہمیں اپنی دنیاوی اور اخروی زندگی کی کامیابی کیلئے امام حسن علیہ السّلام کے کردار کی تقلید کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم نہیں، ظالم ہونا عیب ہے۔ صلح امام حسن ؑ کے باوجود بعد میں امت مسلمہ کے حالات کے ذمہ دار اقتدار کے خواہشمند ہیں، اہلبیت اطہار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش