0
Wednesday 27 Mar 2024 21:03

بی جے پی گرفتاریوں کے زور پر اقتدار میں آنے کی سازش میں مصروف ہے، اکھلیش یادو

بی جے پی گرفتاریوں کے زور پر اقتدار میں آنے کی سازش میں مصروف ہے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ترقی کے معاملات میں کوئی ٹھوس کامیابی حاصل کرنے میں پوری طرح ناکام والی بی جے پی حکومت اب ظلم کے زور پر اقتدار میں آنے کی سازش میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بی جے پی کے ذریعے پورے ملک میں گرفتاریاں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بدعنوانی بے نقاب ہو رہی ہے اور عوام میں غصہ کی لہر ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اپنی شکست کے خوف سے حیران اور پریشان بی جے پی اب اپوزیشن کو بدنام کرکے ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کی سازش کررہی ہے جس میں اسے کوئی کامیابی نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہو یا ریاست میں، دونوں ڈبل انجنوں نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قرض معاف کرنے یا ان کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی، کسانوں کے ایم ایس پی پر فصل خریدنے کے مطالبے پر بی جے پی نے ان کی آواز کو بے دردی سے دبا دیا ہے، قرض اور مہنگائی سے پریشان ایک لاکھ کسانوں نے خودکشی کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت بنتے ہی 2 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اترپردیش میں سرمایہ کاری کا ’ہوا محل‘ دکھا کر ہزاروں لاکھوں نوکریاں پیدا کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے لیکن زمین پر نہ تو کوئی صنعت قائم ہوئی اور نہ ہی کوئی روزگار پیدا ہوا۔ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ اترپردیش میں قائم ہونے والی صنعتیں گجرات منتقل کر دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1125246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش