0
Wednesday 27 Mar 2024 19:48

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماؤں کی علامہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماؤں کی علامہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے۔ جن کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سینیٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے بھی اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم سربراہ کو مبارکباد پیش کی اور سینیٹ میں انکے انتخاب کو خوش آئیند قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1125249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش