1
2
Wednesday 27 Mar 2024 20:25

ملتان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر بننے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری، مٹھائیاں تقسیم 

ملتان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر بننے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری، مٹھائیاں تقسیم 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر ملک بھر میں مبارکبادوں اور تقاریب کا سلسلہ شروع ہوگیا، ملتان کے ہمدرد ہائوس میں اس حوالے سے سادہ اور پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں پر ادارہ خودی کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی نے اپنی ٹیم اور ر تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے مرکزی صدر الحاج خاور حسنین بھٹہ نے عزاداروں کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر بننے پر مبارکباد اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ادارہ خودی کے اراکین سید فرخ مہدی، سید جواد رضا جعفری، سید شعیب جعفری، مولانا مہدی کاظمی، جواد حیدر جوئیہ جبکہ لائسنسداران عزا میں لائسنسدار مخدوم مشاہد حسین شمسی، لائسنسدار مخدوم صفت رضا شمسی، سید طالب حسین پرواز، لائسنسدار شاہ زیب حسن، لائسنسدار ناصر حسین، لائسنسدار عامر جعفری، لائسنسدار اصغر ہاشمی، لائسنسدار شاہد عباس، لائسنسدار ناصر بلوچ، لائسنسدارحسنین کربلائی، لائسنسدار و نوحہ خواں قاسم علی جبکہ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار عون رضا انجم ایڈووکیٹ، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید غدیر شیرازی، ثقلین نقوی، نائب صدر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن حسن گھلو، احسن مہدی، مشتاق مہدی اور دیگر موجود تھے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1125252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید اقبال حسین بخآری
China
Good Luck
منتخب
ہماری پیشکش