0
Wednesday 27 Mar 2024 22:40

ہمارا اسرائیل کیساتھ کوئی فوجی تعاون نہیں، ہم نے اسے صرف ''بارود'' فراہم کیا ہے، ترکی

ہمارا اسرائیل کیساتھ کوئی فوجی تعاون نہیں، ہم نے اسے صرف
اسلام ٹائمز۔ نہتے فلسطینی عوام کے خلاف انسانیت سوز جنگی جرائم انجام دینے والی غاصب صیہونی رژیم کو انقرہ کی جانب سے 15 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے ''بارود'' و کیمیائی مواد کی حالیہ ترسیل کے باوجود ترکی نے اپنے دوست ملک اسرائیل کے ساتھ اپنے کسی بھی قسم کے ''فوجی تعاون'' کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ نہ تو ''فوجی تربیت'' کے شعبے میں تعاون کرتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے عسکری شعبے میں!!

 واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران ترک حکام کی جانب سے جاری ہونے والے کئی ایک اسرائیل مخالف بیانات کے باوجود اسرائیل و ترکی کے درمیان نہ صرف تجارتی و دوستانہ سفارتی تعلقات بدستور قائم ہیں بلکہ انقرہ نے حالیہ دنوں میں ہی تل ابیب کو ہزاروں کلوگرام بارود، کیمیائی مواد اور اسلحے کے پرزے فراہم کئے ہیں۔

اس حوالے سے ترکی کے اعدادوشمار کے ملکی مرکز نے اعلان کیا تھا کہ ترکی نے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کے عروج کے وقت، ماہ جنوری میں، غاصب صیہونی رژیم کو صرف 1 ماہ کے دوران ہی 15 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پرزے، بارود و دھماکہ خیز مواد سمیت کیمیائی مادے بھی فراہم کئے تھے۔

ادھر ترک وزارت تجارت نے بھی اپنے ملکی مرکز برائے اعدادوشمار پر اعتراض کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کے ترکی کی جانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کو ارسال کردہ ''بارود'' فوجی مقصد سے نہ تھا!!
خبر کا کوڈ : 1125282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش