0
Wednesday 27 Mar 2024 22:41

حزب‌الله کیجانب سے غیرقانونی یہودی بستی کیخلاف 30 راکٹوں و میزائلوں کیساتھ حملہ

حزب‌الله کیجانب سے غیرقانونی یہودی بستی کیخلاف 30 راکٹوں و میزائلوں کیساتھ حملہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی محاذ نے آج صبح کریات شمونہ نامى غیرقانونی یہودی بستی پر راکٹوں و میزائلوں کے ساتھ وسیع حملہ کیا ہے کہ جس میں کم از کم 1 غاصب یہودی آبادکار زخمی ہوا ہے۔

اسرائیلی چینل 12 کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کریات شمونہ نامى غیرقانونی یہودی بستی پر کم از کم 30 میزائل و راکٹ فائر کئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع نے  تصاویر شائع کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ان میں سے کچھ راکٹ و میزائل کئی ایک عمارتوں پر آ لگے جس کے باعث ہونے والے زور دار دھماکے سے مذکورہ عبارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔


قبل ازیں آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لبنانی مزاحمت نے تاکید کی تھی کہ جنوبی لبنان کے شہر ہباریہ میں واقع "اسلامک میڈیکل سینٹر" پر ہونے والا اسرائیلی ہوائی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا!

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے آج صبح جنوبی لبنان میں واقع ایک طبی مرکز کو نشانہ بنایا تھا کہ جس کے نتیجے میں اس مرکز میں طبی عملے و مریضوں سمیت 7 شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

بعد ازاں جاری ہونے والے اپنے ایک اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس کی مذکورہ مزاحمتی کارروائی، ہباریہ میں انجام پانے والے اسرائیلی فوج کے کھلے جنگی جرائم کے جواب اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں انجام پائی ہے۔ حزب اللہ کا کہنا تھا کہ کریات شمونہ اور اس غیرقانونی یہودی بستی میں تعینات اسرائیلی فوج کے 769ویں بریگیڈ کی کمان کو درجنوں راکٹوں و میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ راکٹ و میزائل حملے کے بعد سے بھڑک اٹھنے والے آگ کو 5 صیہونی فائر بریگیڈ کا عملہ بجھانے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے تاہم کریات شمونہ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر ہنوز قابو نہیں پایا جا سکا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان کی جانب سے ہونے والے میزائل و راکٹ حملے میں غیرقانونی یہودی بستی کریات شمونہ کے صہیونی ملٹری ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ اس قصبے کی ایک فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ وہاں لاپتہ ہونے والے دسیوں صیہونیوں کی تلاش ہنوز جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش