0
Wednesday 27 Mar 2024 22:43

اس بات کے قوی شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، نمائندہ اقوام متحدہ

اس بات کے قوی شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، نمائندہ اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر انسانی حقوق فرانسسکا البانیزے (Francesca P. Albanese) نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کے قوی شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر انسانی حقوق نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کی جنگ، فلسطینیوں کی کھلم کھلا نسل کشی ہے۔

برطانوی چینل بی بی سی کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے گذشتہ روز جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اراکین کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے نسل کشی پر مبنی اقدامات کے شواہد پیش کرتے ہوئے فرانسسکا البانیزے نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بہت سارے منطقی شواہد موجود ہیں کہ جو ثابت کرتے ہیں کہ غزہ میں عام لوگوں کے ایک گروہ کے خلاف نسل کشی کا جرم انجام دیا گیا ہے!

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے اپنی رپورٹ میں نسل کشی کی قانونی تعریفوں سے متعلق ان تین عناصر کی بھی نشاندہی کی کہ جو غزہ کے خلاف جاری اسرائیلی فوج کی کارروائی میں پوری طرح سے موجود ہیں؛

- عام لوگوں کے مخصوص گروہ کے اراکین کو قتل کرنا
- عام لوگوں کے ایک گروہ کو شدید جسمانی و ذہنی نقصان پہنچانا
- جان بوجھ کر بعض حالات زندگی کو اس طرح سے مسلط کر دینا کہ یہ عام لوگوں کے ایک گروہ کی زندگی کی مکمل یا جزوی تباہی کا باعث بنیں
خبر کا کوڈ : 1125285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش