0
Wednesday 27 Mar 2024 22:45

اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کرو، 130 سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کیجانب سے ڈیوڈ کیمرون کو خط

اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کرو، 130 سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کیجانب سے ڈیوڈ کیمرون کو خط
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لئے برطانوی حکومت پر پارلیمانی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ عمل، اس عالمی رائے عامہ کے تناظر میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کردہ غزہ میں جنبگبندی پر مبنی حالیہ قرارداد کو نظر انداز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے نام تحریر کردہ اپنے ایک خط میں برطانوی پارلیمنٹ کے 130 سے ​​زائد اراکین نے اپنے دستخط ثبت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت سفاک صیہونی رژیم کو مزید اسلحہ فراہم نہ کرے۔

مذکورہ خط میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے استدلال کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کو برطانوی ہتھیاروں کی برآمد کے لئے "معمول کے مطابق کاروبار" کا جاری رہنا موجودہ حالات میں "مکمل طور پر ناقابل قبول" ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ برطانوی حکومت نے غزہ پر گزشتہ 2 حملوں کے بعد اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت معطل کر دی تھی، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے لکھا کہ آج اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کی مقدار ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ "ہلاکت خیز" ہے، تاہم برطانوی حکومت اس عمل کا موثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی کینیڈا کی حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اب غاصب صیہونی رژیم کو مزید ہتھیار فراہم نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1125286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش